متعدد وارداتیں، شہری لٹتے رہے ، پولیس بے بس

کاہنہ ، گرین ٹائون،غازی آباد، مغل پورہ ، لاری اڈا میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کاہنہ میں انجم سے 1لاکھ35ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔گرین ٹاون میں فیاض سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں محمود سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون۔مغل پورہ میں فاروق سے1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون,لاری اڈا میں امان اللہ سے 1لاکھ 5 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ مزنگ مانگا منڈی اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔