ساندہ میں حمزہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ، ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، حالت خطرے سے باہر
لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے میں شہری پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیاتاہم ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہری حمزہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیاواقعے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حکام کے مطابق بروقت علاج کے باعث متاثرہ شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے مؤثر اقدامات کریں تاکہ پتنگ بازی کے دوران استعمال ہونے والی خطرناک ڈور سے مزید حادثات سے بچا جا سکے