گلے پر چھری پھیر لی،ڈور پھرنے کا رنگ دیدیا

 نشے کے لیے رقم نہ ملنے پر دوست کے گھر خودکشی کی کوشش کی ، حالت تشویشناک
 لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر 47 سالہ شخص نے گلے میں چھری پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر 47 سالہ عمیر نے گلے میں چھری پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے باعث عمیر زخمی ہوگیا۔ زخمی عمیر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی عمیر کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی ایس پی باغبانپورہ وارث کا کہنا ہے کہ شہری عمیر نے چھری کے وار کر کے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمیر کا اپنے بھائیوں اور بہنوئی کیساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔ عمیر نشے کا عادی ہے، نشے کے لیے رقم نہ ملنے پر دوست کے گھر بیٹھ کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ کو بعد میں گلے پر ڈور پھرنے کا رنگ دیا گیا۔ ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران کے مطابق عمیر جمیل نشے کا عادی تھا اور اپنے بہن بھائیوں سے پیسے مانگتا تھاپیسے نہ ملنے پر زخمی عمیر نے اپنے دوست اکبر کے گھر ہربنس پورہ میں بلیڈ سے اپنے گلے پر کٹ لگائیزخمی عمیر نے پیسے نہ ملنے پر ڈور پھرنے کا جھوٹا ڈرامہ رچایازخمی طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج معالجہ جاری ہیایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق زخمی عمیر کو ڈور پھرنے والی بات میں کوئی صداقت نہ ہے مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔