ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

 نیو مزنگ کا رہائشی مدثر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ،کٹی پتنگ کی ڈور گلے اور کان پر پھر گئی
لاہور( کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقہ سمن آباد میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے اور کان پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نیو مزنگ کا رہائشی مدثر ولد نذر حسین موٹر سائیکل پر سمن آباد سینٹرل ماڈل سکول کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈور گلے اور کان پر پھر گئی، جس سے اس کا کان کٹ گیا۔ ڈور کی لپیٹ اور موٹر سائیکل گرنے سے مدثر مزید زخمی ہوگیا، اسے فوری طور پر سروسز ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جہاں علاج جاری ہے۔