غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی سے صحافی نمائندے سمیت 9 افراد شہید،متعدد زخمی

 احمد وشاح حماس کے عسکری ونگ سے وابستہ تھے اور بطور سنائپر آپریٹو خدمات انجام دے رہے تھے
غزہ(آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد شہید ہو گئے ، جن میں الجزیرہ ٹی وی کے نمائندے سمیت 2 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیل نے غزہ کے علاوہ خان یونس پر بھی طیاروں سے بمباری کی جس میں ایک فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنے نامہ نگار احمد وشاح کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو نشانہ بنانے کا ایک گھنانا جرم قرار دیا ہے، احمد وشاح وسطی غزہ میں ایک گھر پر ہونے والے حملے میں جان سے گئے ۔دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج نے مضحکہ خیز دعوی کیا ہے کہ احمد وشاح حماس کے عسکری ونگ سے وابستہ تھے اور بطور سنائپر آپریٹو خدمات انجام دے رہے تھے۔غزہ کی حماس کے زیر انتظام وزارتِ صحت، جس کے اعداد و شمار کو اقوام متحدہ قابلِ اعتماد سمجھتی ہے، کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 1007 افراد جاںبحق ہو چکے ہیں