غزہ پر اسرائیلی حملہ: امداد کے منتظر14 افراد سمیت 60فلسطینی شہید،متعدد زخمی

غزہ ہیومینی ٹیرین فائونڈیشن کے امدادی مرکز کے باہر کھڑے افرادکو گولیوںکانشانہ بنایا گیا،فریڈم فلوٹیلا کو اسرائیلی کمانڈوز نے اسرائیلی بندرگاہ پہنچا دیا،عملہ گرفتار
غزہ (آئی این پی) غزہ میں جاری تازہ کارروائیوں میں اسرائیلی فورسز نے 60فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جن میں 14افراد امداد لینے کے منتظر تھے اور اسرائیل گولیوں کا نشانہ بنے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فریڈم فلوٹیلا کے عملے کے 12ارکان جن میں گریٹا تھنبرگ اور صحافی عمر فیاض شامل ہیںکو گرفتار کرلیا۔فریڈم فلوٹیلا کا بنیادی مقصد غیر قانونی اسرائیلی فوجی ناکہ بندی تو ڑنا تھا، لیکن فریڈم فلوٹیلا کو اسرائیل کمانڈوز نے غزہ کے ساحل سے 100 ناٹیکل میل دور اپنے قبضے میں لے لیا اور گھسیٹ کر اسرائیلی بندر گاہ پہنچا دیا گیا۔دوسری جانب تازہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 60فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جن میں 14افراد جنوبی رفح میں واقع غزہ ہیومینی ٹیرین فائونڈیشن کے امدادی مراکز کے باہر امداد کے منتظر تھے اور اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔