غزہ و مغربی کنارے میں اسرائیلی بمباری ، فائرنگ:52سے زائد فلسطینی شہید،متعدد زخمی

 صیہونی فورسز کی جانب سے المواصی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی، جنگ بندی معاہدہ اسی وقت ہوگا جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے، حماس
  قاہرہ (آئی این پی ) غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں 52سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اسی وقت ہوگا جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے جبکہ صیہونی فورسز کی جانب سے المواصی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران 50سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید ہوئے۔دوسری جانب اسرائیل اور فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ چند روز میں ہونے کا امکان ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ معاہدہ اسی وقت ہوگا جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے۔