مانوانوالہ،دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد قتل‘ دو شدید زخمی

 موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،افضل مسیح موقع پر دم توڑ گیا حارث مسیح شدید زخمی  
مانانوالہ(آن لائن) مانانوالہ جی ٹی روڈ پر تھانہ بھکھی کی حدود کدلتھی ٹول کے قریب فائرنگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی واقعہ کے مطابق ایک شخص نے خاتون پر  فائرنگ کی اور خود کو بھی گولی مار لی دونوں ہی جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حبیب اور خاتون کی نسرین بی بی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے عرفان کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا دوسرے واقعہ میں فاروق آباد روڑ پر زیارت مقدسہ مریم آباد جاتے ہوئے کرسچین افراد کی ٹیوٹا ہائی ایس وین گلی نمبر تین کے قریب خراب ہوگئی ٹیوٹا ہائی ایس وین میں سوار افضل ولد حیات مسیح حارث ولد طارق مسیح قریبی ٹائر شاپ گئے تو پیچھے سے موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افضل مسیح موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حارث مسیح شدید زخمی ہو گیا ملزمان فرار ہوتے ہوئیٹائر شاپ کیپر نوید عرف کھنڈا کو بھی زبردستی اغواء کرکے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں ضلع شیخوپورہ بھر میں لا اینڈ آرڈر جیسی بڑھتی ہوئی صورتحال پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔