کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کے مزید شواہد سامنے آگئے

میرپور میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر چھاپہ، ڈیجیٹل شواہد اور اسلحہ سے متعلق مواد برآمد
 میرپور ( آن لائن ) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مبینہ شرپسند سرگرمیوں سے متعلق مزید شواہد منظرعام پر آ گئے ہیں، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میرپور میں کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم ڈیجیٹل مواد اور اسلحہ سے متعلق شواہد برآمد کر لیے۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران مہران کے زیر استعمال لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، یو ایس بیز اور اسلحہ سے متعلق مواد قبضے میں لیا گیا۔ برآمد شدہ یو ایس بیز کے ابتدائی تجزیے میں دھرنے سے قبل کی مبینہ منصوبہ بندی اور احتجاج کی آڑ میں ہونے والی شرپسند کارروائیوں سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے ہیں