کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور دھچکا، کور ممبر انجم زمان اعوان کی لاتعلقی کا اعلان

مظفرآباد ( آن لائن) آزاد جموں و کشمیر میں سرگرم کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو اس وقت ایک اور بڑا دھچکا لگا جب اس کے کور ممبر انجم زمان اعوان نے تنظیم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔انجم زمان اعوان کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے تنظیمی پالیسیوں اور حالیہ سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے نوجوانوں کو پرامن اور مثبت سیاسی عمل کی طرف واپس آنے کی اپیل کی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بعض نعروں اور بیانیوں کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے اور انہیں ایسے راستوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جو ان کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں