بیروت(آئی این پی )اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی تسلیم کرنے کے باوجود لبنان میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے،ان حملوں میں گزشتہ24گھنٹوں میں 50سے زائد افراد جاںبحق ہوگئے اس کے جواب میں حزب اللہ نے بھی صیہونی فوجی کو نشانہ بنایا جس میں 2 اسرائیلی کمانڈرز ہلاک اور 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اعلان کی جانے والی جنگ بندی چند گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکی۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر نئے حملوں کا آغاز کر دیا۔ ان حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے زائد ہوچکی ہیں جن میں زیادہ تر معصوم شہری ہیں۔