لبنان میں حملوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 884 تک پہنچ گئی:وزارت صحت

بیروت(آئی این پی )لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 884تک پہنچ گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق  وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 11,856 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں اور زمینی پیش قدمی کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا ہے