پنجاب میں24گھنٹوں میں 74کیس رپورٹ

 لاہور(سپیشل رپورٹر )ملک میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 74 کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ایک ہفتہ میں 496 جبکہ رواں برس اب تک 7334 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، اٹک اور چکوال سے 2-2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب راوالپنڈی میں 62 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 170 ہے۔