صیہونی فوج کی لبنان میں کارروائیاں 24 گھنٹوں میں مزید 97 افراد جاں بحق

صیہونی فوج کا حزب اللہ کے راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعوی ،،حزب اللہ کا بھی بھرپور جواب
بیروت، تل ابیب (آئی این پی ) صیہونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردی،جنوبی لبنان کے تاریخی شہر صور میں متعدد مقامات پر بم برسائے گئے، 24 گھنٹوں میں مزید 97 افراد جاں بحق اور133زخمی ہوگئے ۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کی تازہ بمباری سے پانچ لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے جاری حملوں میں گرشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 97 افراد جاں بحق، 133 زخمی ہوگئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار 20 افراد جاں بحق ہوچکے جبکہ 6 ہزار 436 افراد زخمی ہوچکے۔دوسری جانب حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فورسز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، اور ایک اسرائیلی ٹینک تباہ کردیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک راکٹ لانچر کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جو اس کے مطابق اسرائیل کی جانب لانچ کرنے کیلئے تیار تھا۔