قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کی ، 4 ہزار سے زائد گٹکے کی پڑیاں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی خرم چیمہ کی زیرِ نگرانی سرکل سول لائنز میں گٹکا مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا گیا، جس کے دوران قلعہ گجر سنگھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سرِعام گٹکا فروخت کر رہے تھے، جنہیں موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 ہزار سے زائد تیار گٹکے کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں خالد، لیاقت، فیصل، یاور اور امجد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔