شان کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین جرائم کے 52 سے زائد مقدمات درج ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ نے چوری، ڈکیتی و جھپٹا جیسے درجنوں جرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزم کو یتیم خانہ چوک سے گرفتار کیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین جرائم کے 52 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ بعد ازاں گرفتار ملزم شان مسیح کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا