لاہور پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 30ویں بیج کا باقاعدہ آغاز

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے ولنٹیئرز اِن پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ پروگرام کے 30ویں بیج کا آغاز کر دیا گیا، جس میں مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے پولیس ورکنگ، کمیونٹی پولیسنگ، پولیس خدمت مراکز اور وویمن سیفٹی ایپ سے متعلق بریفنگ دی۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء  پر حاضری دی، اے آر ایف کی عملی مشق دیکھی اور فائرنگ رینج پر فائر پریکٹس میں بھی حصہ لیا۔ انہیں سیف سٹی، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر شعبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد نے بہترین انتظامات پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا