لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں مختلف جامعات کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج میں گورنمنٹ کالج لاہور کے 61 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 40 طلبا و طالبات شامل ہیں۔ڈی آئی جی ٹریننگ منیجر احمد ضیا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ پروگرام کے مختلف فیچرز اور مقاصد سے آگاہ کیا۔