لاہور(کرائم رپورٹر) ولنٹیئرز ان پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ پروگرام کے بیسویں بیج کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کے وفد نے پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا، جہاں ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ ڈی ایس پی بابر شوکت، ریزرو انسپکٹر ندیم اختر اور لائن افسر احسان الحق بھی موجود تھے۔ طلباء کو کمیونٹی پالیسنگ، ویمن سیفٹی ایپ اور عوام و پولیس کے درمیان بہتر روابط پر لیکچر دیا گیا۔ یادگار شہداء پر سلامی کی تقریب منعقد ہوئی اور اینٹی رائٹ فورس نے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ طلباء کو فائرنگ رینج پر فائر پریکٹس کا تجربہ بھی کروایا گیا۔ وفد نے پولیس ورک، مختلف برانچز کی بریفنگ اور بہترین انتظامات پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔