شادیوال روڈ پر گہرا گڑھا ٹریفک کی روانی متاثر رہی

 لاہور (کرائم رپورٹر) شادیوال سے شوکت خانم کی جانب جانے والی فرسٹ لین میں سڑک پر گہرا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے فوری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے متاثرہ مقام پر بیریئرز نصب کر دیے۔ سیکٹر انچارج ٹاؤن شپ موقع پر موجود ہیں اور گاڑیوں کو محفوظ متبادل راستے سے گزارا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سی ٹی او لاہور نے متعلقہ ادارے کو گڑھے کی فوری مرمت کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس مقام سے گزرتے وقت احتیاط کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں