تبدیلی سے ٹریفک بہاومیں رکاوٹیں کم ، آمد و رفت بہتر ہو سکے گی
لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے نے انجینئرنگ ونگ نیلاہور کی معروف اور گنجان شاہراہ ظہور الٰہی روڈ پرگول چکر کو مکمل ختم کر دیا۔منصوبے کے تحت گول چکر کا قطر صرف 50 فٹ رکھا جائیگا جبکہ 12 فٹ اضافی جگہ کو ٹریفک لین میں شامل کیا جا رہا ہے۔اس تبدیلی سے ٹریفک بہاومیں رکاوٹیں کم ہونگی اور آمد و رفت پہلے سے بہتر ہو سکے گی۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق گول چکر کی جگہ واسا کی نئی سیوریج لائن بھی بچھائی جا رہی ہے،جسکا مقصد بارشوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات کا خاتمہ ہے۔ظہور الٰہی روڈ پر اکثر بارش کے بعد پانی کھڑا ہو جاتا تھا جو ٹریفک کیلئے رکاوٹ بنتا رہتا ہے۔موجودہ منصوبہ صرف ایک گول چکر تک محدود نہیں، اس سے قبل واپڈا ٹاون اور اللہ ہو چوک جیسے مقامات پر بھی گول چکر مکمل طور پر ختم کیے جا چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مزید گول چکر ختم کر کے شہر کے ٹریفک انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ظہور الٰہی گول چکر کی جگہ نیا مونومنٹ بھی تعمیر کیا جائے گا، ڈیزائن تاحال زیر غور ہے اور فائنل منظوری کا انتظار ہے۔