ٹریفک روانی کیلئے ماڈل روڈ کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ماڈل روڈ کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ کر لیا گیا ہیابتدائی مرحلے میں مین بلیوارڈ پر ٹریفک فلو کو بہتر بنانے کے لیے ری ماڈلنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہیسی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مین بلیوارڈ پر موجود 11 بس بیز میں سے 5 بس بیز کو وسیع کیا جائے گا تاکہ بسوں کے سٹاپ کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بسوں کے مین روڈ پر رکنے کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آتی ہیں، تاہم بس بیز کی توسیع سے اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔مین بلیوارڈ پر میٹرو بس سٹاپ کے اطراف بے ہنگم ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے رکشہ سٹینڈ کو بھی ازسرِ نو ترتیب دیا جا رہا ہے۔ نئے رکشہ سٹینڈ میں بیک وقت 12 رکشے پارک کیے جا سکیں گے جبکہ ہر پانچ منٹ بعد رکشوں کو روانہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو سہولت ملنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا بہاؤ بھی برقرار رہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کے انجینئرز کی معاونت سے ری ماڈلنگ کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور مختلف مقامات پر ٹریفک کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ڈیفنس موڑ پر مزید 18 فٹ سڑک شامل کر کے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ جین مندر چوک میں بھی ٹریفک مسائل کے حل کے لیے موجودہ منصوبے کو ازسرِ نو ترتیب دیا جا رہا ہے مین بلیوارڈ کی ری ماڈلنگ مکمل ہونے کے بعد شہر کی دیگر ماڈل روڈز کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ری آرگنائز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی لائی جا سکے