چار گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد کنٹینر کو بحفاظت انڈر پاس سے نکال لیا گیا
سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کا نوٹس لیتے ، غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈرائیور کی غفلت کے باعث ایک کنٹینر رات گئے کیمپس انڈر پاس میں داخل ہوتے ہوئے حفاظتی سیفٹی بیرئیرز توڑ کر انڈر پاس کے نیچے پھنس گیا، جس سے ٹریفک کیروانی متاثر ہوئی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ٹریفک پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً چار گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد کنٹینر کو بحفاظت انڈر پاس سے نکال لیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور کنٹینر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ کنٹینر کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔