لاہور(کرائم رپورٹر )مولانا شوکت علی روڈ پر شوق چوک کے قریب درخت گر گیا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ٹریفک وارڈنز نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک سے گرا ہوا درخت ہٹا دیا، جس کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر بحال کر دی گئی۔واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریفک وارڈنز موقع پر موجود رہے اور شہریوں کی مدد کے ساتھ ٹریفک کی روانی یقینی بناتے رہے۔