لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر اقبال اظہر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے ریٹائرڈ افسر کی 36 سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ، اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے۔ تقریب میں پولیس افسران، اہلکاروں، اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ قانون پسندی ایک اچھے پولیس افسر کی پہچان ہے اور ریٹائر ہونے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سب انسپکٹر اقبال اظہر کو مکمل اعزازی پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا، جبکہ انہوں نے پولیس حکام اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا