ٹرانسفر ہونے والے ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویڑن ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان کے ٹرانسفر ہونے کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان کا سی سی ڈی میں ٹرانسفر ہوا۔ترجمان پولیس کے مطابق سول لائن ڈویڑن ہیڈ کوارٹر میں ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان کی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ریس کورس سرکل قلعہ گجر سنگھ مغلپورہ سرکل اور پرانی انارکلی سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ڈاکٹر عبدالحنان کیلئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی نیک خواہشات کا اظہار کیاڈاکٹر عبدالحنان کی دفتری سٹاف ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو شہریوں کو انصاف کی فراہمی کی تلقین کی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی دادرسی اور کرائم کنٹرول کرنا ہر پولیس افیسر کی ترجیحات میں شامل ہے