قدیر احمد جیسے تمام فرض شناس آفیسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ کا اثاثہ ہیں: آئی جی میاں فاروق
لاہور(کرائم رپورٹر)دفتر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میں حسبِ روایت سروس سے ریٹائر ہونے والے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل قدیر احمد کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا ترجمان جیل حکام کے مطابق اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل قدیر احمد کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے خصوصی شرکت کی ہیقدیر احمد کی 41 سالہ محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے پھولوں کے گلدستے ، سوٹ ، مٹھائی اور جائے نماز سمیت دیگر تحائف سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ قدیر احمد جیسے تمام محنتی ، قابلِ اعتماد اور فرض شناس آفیسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ کا اثاثہ ہیں میرے دفتر کے دروازے ریٹائرڈ آفیسران و اہلکاران کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ پنجاب پریزنز فا ئونڈیشن کے ذریعے ریٹائرڈ آفیسران و اہلکاران اور انکی فیملیز کی فلاح و بہبود کا عمل بھی جاری ہے۔اس تقریب میں موجود ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال اور ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید را ئوف سمیت دیگر آفیسران نے بھی قدیر احمد کے متعلق نیک کلمات کا اظہار کیا ہے۔قدیر احمد کا آئی جی جیل خانہ جات و دیگر آفیسران کا ہمیشہ راہنمائی اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محکمہ سے باعزت رخصتی ہی میرا حسب سے بڑا انعام ہیتقریب کے شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے قدیر احمد کو سرکاری گاڑی میں باعزت طریقے سے دفتر سے رخصت کیا ہے۔