اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ظفر احمد راجپوت اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کے ساتھ کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس مسرت ہلالی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی۔جسٹس یحیی آفریدی کے ہمراہ جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی موجود تھیں۔۔سندھ کی بھرپور ثقافتی روایت کے اعتراف اور خیرسگالی کے طور پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس مسرت ہلالی، چیف جسٹس آف پاکستان اور ہمراہ سپریم کورٹ کے معزز ججز کو اجرک کے تحائف پیش کیے۔