اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ریٹائرڈ ملازمین محکمہ پولیس کا حصہ ، ان کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ٹیلی کمیونیکیشن سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار احمد کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت بے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹیلی کمیونیکیشن ذوالفقار احمد کو مباکباد اورنیک تمنا ئوں کااظہار کیاڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن محمد فیصل ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بابر شوکت ریزرو انسپکٹر لائن مسعودالرحمن۔لائن افسر احسان الحق۔ٹیلی کمیونیکیشن سٹاف اوردیگر پولیس افسران و جوان نے بھی شرکت کی ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق احسن طریقے سے سروس پوری کرنے کے بعد باعزت ریٹائرڈ ہونا اعزاز کی بات ہیریٹائرڈ ملازمین محکمہ پولیس کا حصہ ہیں اور ان کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتامحکمہ پولیس کیلئے آپ کی خدمات قابل ستائش ہیں اے ایس آئی ذوالفقار احمد نے تقریب میں شامل تمام پولیس افسران اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا پولیس افسران نیاسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار احمد کو پھولوں کے گلدستے و تحائف پیش کئے،