ریٹائرڈ سب انسپکٹر عبدالمنعم کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب

 سب انسپکٹر عبدالمنعم کی محکمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:ایس پی منزہ کرامت 
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کی ہدایت پر ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر عبدالمنعم کے اعزاز میں کیا گیا۔تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بابر شوکت، ریزرو انسپکٹر لائن رضا ذاکر، انچارج لاء￿  سکول انسپکٹر فرقان بلال، لائن افسر احسان الحق، انچارج سب انسپکٹر اعظم ناگرہ، سب انسپکٹر رانا صداقت، رانا اقبال، رئیس احمد، محمد عمران، امداد علی، عباس ظفر اور محمد علی سمیت پولیس افسران، اہلکاروں اور ریٹائرڈ افسر کے اہل خانہ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی بابر شوکت اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے سب انسپکٹر عبدالمنعم کو پھولوں کے ہار پہنائے، گلدستے پیش کیے اور ان کی محکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ سب انسپکٹر عبدالمنعم پولیس لائنز لاء￿  سکول میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب انسپکٹر عبدالمنعم نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر تمام افسران اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے کہا کہ سب انسپکٹر عبدالمنعم کی محکمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس ایک خاندان کی مانند ہے اور ریٹائرڈ ہونے والے تمام افسران و جوان ہمیشہ اس خاندان کا حصہ رہتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ سب انسپکٹر عبدالمنعم کو نیک تمناؤں اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ان کے گھر روانہ کیا گیا۔