ڈی آئی جی آپریشنز کی جرائم کنٹرول، موٹر سائیکل چوری روکنے اور غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چہلم حضرت امام حسین? اور عرس حضرت علی ہجویری? کے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ سٹی ڈویڑن کی انسدادِ جرائم میٹنگ میں انہوں نے مختلف ایس ایچ اوز کو جرائم پر قابو پانے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، ٹیب ورکنگ فعال رکھنے، فیڈ بیک بہتر بنانے اور پرائیویٹ ملازمین کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گٹکے کی فروخت اور ہوائی فائرنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خواتین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور مغرب کے بعد کسی خاتون کو تھانے میں نہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔