لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے چہلم حضرت امام حسین ؐ اور سالانہ عرس حضرت علی ہجویریؒ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ پنجاب بھر میں قائم سمارٹ سیف سٹی سینٹرز میں چہلم کے مرکزی جلوسوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور ہیڈکوارٹرز سے صوبہ بھر کے کیمروں کو منسلک کیا گیا ہے۔ لاہور میں 44 مجالس اور 14 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 600 سے زائد سیف سٹی کیمروں سے 24/7 سرویلنس جاری ہے۔ تمام حساس مقامات اور پروسیشنز کے لیے اضافی پورٹ ایبل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ عرس حضرت علی ہجویریؒ پر زائرین کی حفاظت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سمارٹ سیف سٹی سینٹرز سے فول پروف سکیورٹی اور سرویلنس کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں