عرس، چہلم: روٹ جاری ، سکیورٹی انتظامات مکمل

 عرس کی تقریبات پر آنے والے زائرین ریٹی گن روڈ، ٹبہ بابا فرید سے عرس کی تقریبات میں شامل ہوں گے
 یادگار شہدا، سرکلر روڈ اردو بازار سے تمام عزاداران چیکنگ کے بعد بھاٹی چوک گامے شاہ پہنچیں گے 
 لاہور(کرائم رپورٹر) چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس داتا گنج بخش کی تقریبات پر سٹی ڈویڑن پولیس کی جانب سے روٹ میپ جاری کر دیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق 15 اگست کو یادگار شہدا، سرکلر روڈ اردو بازار سے تمام عزاداران چیکنگ کے بعد بھاٹی چوک گامے شاہ جلوس میں شامل ہو سکیں گے۔زائرین شہدا چوک سے اردو بازار سے ہوتے ہوئے جی سی یونیورسٹی روڈ، ٹبہ بابا فرید، ریٹیگن روڈ سے داتا دربار پہنچ سکیں گے۔ ٹیکسالی چوک، آزادی فلائی اوور جانب شاہدرہ سے آنے والے زائرین داتا دربار روڈ سے عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ سگیاں آوٹ فال روڈ کی جانب سے زائرین ٹبہ بابا فرید سے داتا دربار حاضری دے سکیں گے۔ضلعی کچہری سے عرس کی تقریبات پر آنے والے زائرین ریٹی گن روڈ، ٹبہ بابا فرید سے عرس کی تقریبات میں شامل ہوں گے۔ بروز جمعہ عزاداران ضلع کچہری سے سیدھا لوئر مال روڈ سے تین درجاتی چیکنگ کے بعد جلوس چہلم میں شامل ہو سکیں گے۔ ٹیکسالی چوک سے آنے والے عزادار اونچا چیت، رام براستہ اندرون بھاٹی گیٹ جلوس میں شرکت کریں گے۔ر پوائنٹ پر پولیس کے ساتھ ممبران امن کمیٹی زائرین اور عزاداران کی رہنمائی فرمائیں گے۔ عرس اور چہلم حضرت امام حسین کے پروگرام پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام الناس کو پریشانی سے بچنے کے لیے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔