چہلم، عرس و ربیع الاول فول پروف سکیورٹی پلان منظور

ڈی آئی جی فیصل کامران کی زیر صدارت علمائے کرام سے مشاورتی اجلاس، 7ہزار سے زائد افسر و اہلکار تعینات ہوں گے 
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت علمائے کرام، مشائخ عظام اور امن کمیٹی کے اراکین پر مشتمل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چہلم حضرت امام حسین?، داتا دربار کے سالانہ عرس اور ربیع الاول کے جلوس و محافل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایس پی سیکیورٹی عبدالوہاب و دیگر پولیس افسران شریک تھے۔ فیصل کامران نے کہا کہ تین درجاتی سیکیورٹی حصار، سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرونز، واک تھرو گیٹس سے نگرانی کی جائے گی۔ 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جن میں ڈولفن، ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس اور رضا کار شامل ہوں گے۔ سادہ لباس میں بھی اہلکار موجود ہوں گے، کنٹرول رومز سے جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں، شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔ علمائے کرام نے پولیس اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔