ستھرا پنجاب :عرس ، چہلم پر صفائی پلان پر عملدر آمد

لاہور (خصوصی رپورٹ)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ?کے983 ویں سالانہ عرس اور چہلم حضرت امام حسین? کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے خصوصی صفائی پلان پر عملدر آمد جاری ہے۔ عرس حضرت داتاگنج بخش اور چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے700 سے زائد ورکرز دربار کے اطراف اور جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔سی ای او شہر یار عارف خان کی ہدایت پر داتا گنج بخش ٹا ئون میں2تا4 اگست تک جاری عرس تقریبات کے پیشِ نظر 180سے زائد ورکرز تینوں شفٹوں میں داتا دربار کے اطراف صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔