عرس اور چہلم ، میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہی

لاہور(خصوصی رپورٹ) داتا دربار عرس اور چہلم کے باعث میٹرو بس سروس گزشتہ روز مکمل طور پر بند رہی،میٹرو بس سروس کا پورا روٹ اور تمام سٹیشنز عارضی طور پر بند کر دیے گئے،داتا دربار عرس اور چہلم کے سکیورٹی انتظامات کے باعث میٹرو بس سروس بند رہی،اورنج لائن ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال، آپریشن جاری،سپیڈو بس کے تمام روٹس معمول کے مطابق فعال مسافروں کے لیے سروس دستیاب رہی، میٹرو بس بند، اورنج لائن اور سپیڈو بس سروسز بلا تعطل جاری رہا۔