دیرینہ رنجش پر نوجوان قتل، 2زخمی

پاکپتن (خصوصی رپورٹ ) تھانہ قبولا کے نواحی علاقے چوک مرلے میں میلے کے دوران دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل، 2 کو شدید زخمی کردیا۔ لاش اوردونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قبولہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔گولیوں کا نشانہ بننے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔