معمولی رنجش پر فائرنگ سے نوجوان قتل

سانگلاہل(خصوصی رپورٹ)سانگلہ ہل کے نواحی چک 132ساہو والا کے قریب معمولی رنجش پربھلیر روڈ کے رہائشی نوجوان فیض علی کو ملزموں جمشید مغل وغیرہ نے فائرنگ کرکیقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔بتایا گیا کہ قتل ہونیوالے فیض علی کا فیکٹری میں ساتھی ورکرز سے جھگڑا ہوا تھا، وہ فیکٹری سے چھٹی کر کے سانگلاہل اپنے گھر آرہا تھا،راستے میں ملزموں نیجان سے مارڈالا۔ مقتول کے جسم پر 9 گولیوں کے نشانات پائے گئے ،پولیس نے فوری سراغ لگا کرسالار والا کیرہائشی ایک ملزم جمشید مغل کو گرفتار کر لیا۔