دیرینہ رنجش پر فائرنگ 2 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقہ میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ 2 افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ سندرمیں دیرینہ رنجش پر ملزم حمزہ نے فائرنگ کرکے 2 افراد24 سالہ احمد نذیر اور 23 سالہ طلحہٰ یاسین کو زخمی کر دیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئیفائرنگ کرنے والے ملزم حمزہ کی تلاش جاری ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔