معمولی رنجش ، 3 بھائیوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

 پومی ، رائے عمار اور تیمور نے فائرنگ کرکے ثاقب کو موت کے گھاٹ اتارا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے وائی بلاک میں معمولی رنجش پر دو گروپوں میں جھگڑا ، 3 بھائیوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ثاقب علی سحری کے وقت کھانے پینے کی اشیا لینے جا رہا تھا کہ رائے آصف عرف پومی ، رائے عمار اور رائے تیمور سکنہ ڈیرہ بھنگیاں نے تعاقب کیا اور گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شام کے وقت راستہ نہ دینے پر آصف اورثاقب میں تکرار ہوئی تھی اسی سلسلہ میں سحری کے وقت ملزموں نے فائرنگ کر کے ثاقب کو قتل کر دیا ، پولیس نے زمان صادق چیمہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔