دیرینہ رنجش پر6افراد قتل

 میانہ چک برگراں کے قریب جاں بحق افراد کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ
گجرات (نیٹ نیوز)گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں ہائی لیکس ڈالے پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد قتل کردیے گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، واقعہ میانہ چک برگراں کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق 6افراد کو قتل کرنے کیبعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔