اے آئی نگرانی، مطلوب اور بلیک لسٹ گاڑیاں پکڑی گئیں

 بلیک لسٹ گاڑی فیصل ٹاؤن ، ای چالان ڈیفالٹر استنبول چوک سے قبضے میں لی گئی 
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ورچوئل پیٹرولنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک، بلیک لسٹ، مقدمات میں مطلوب اور ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق خودکار الرٹ سسٹم کی بروقت نشاندہی پر پولیس نے مختلف مقامات سے متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ تھانہ اچھرہ کے مقدمے میں مطلوب گاڑی فیصل ٹاؤن سے، بلیک لسٹ گاڑی ٹریس کرکے جبکہ ای چالان ڈیفالٹر گاڑی استنبول چوک سے قبضے میں لی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ورچوئل پیٹرولنگ کے ذریعے متعلقہ پولیس ٹیموں کو فوری معلومات فراہم کی گئیں، جس سے بروقت کارروائیاں ممکن ہوئیں