سی ٹی او نے سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ ملکر فوری بند کروانے کا حکم دیدیا
بلیک لسٹ گاڑیاں چالان کی ادائیگی تک بند رکھی جائیں گی: ڈاکٹر اطہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر)ای چالان نادہندہ ٹاپ 2546 گاڑیاں بلیک لسٹ میں شامل ہوگئیں جن کو سی ٹی او لاہورنے سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ ملکر فوری طورپربند کروانے کا حکم دیدیاٹریفک پولیس لاہور اور سیف سٹیز اتھارٹی نے مل کر ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ایکشن پلان تیارکرلیاجس کے تحت 2546 ای چالان نادہندہ بلیک لسٹڈ گاڑیوں فوری طورپربند کروائی جائیں گی۔سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحیدکاکہناہے کہ یہ گاڑیاں شہر بھر میں جہاں بھی جائیں گی ان کو خودکار طریقہ سے فوری ٹریس کر لیا جائے گا ،بلیک لسٹ میں شامل ان گاڑیوں کو اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب تک اس گاڑی کے ذمہ واجب الادا چالانوں کی رقم ادا نہہوجائے ٹریفک پولیس کی تمام نفری کو حکم جاری کر دیاگیاہے کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے سسٹم سے ہر گاڑی کے ای چالان چیک کریں گے،ٹریفک وائلیشن کرنے پر شہر بھر میں لگے کیمرے بلاتفریق ای چالان کرتے ہیں جسکی ادائیگی ہر شہری پر لازم ہے ابتدائی طور پر جو گاڑیاں 50 یا اس سے زائد ای چالان نادہندہ ہوںگی ان کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جا رہا ھے،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک ڈسپلن کو قائم رکھنے اور روڈ سیفٹی کے معیار کو بلند کرنے میں مدد ملی ہیسیف سٹی میں تعینات ٹریفک پولیس کی ٹیم کو حکم جاری کر دیا ہے کہ وہ بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف فیلڈ سٹاف کو مکمل تعاون فراہم کریں،بلیک لسٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ٹریفک پولیس لاہور کو مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔