یونان کشتی حادثہ:ایف آئی اے کے65افسر وملازمین بلیک لسٹ قرار

 افسروں و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی 

لاہور(رپورٹ:عدنان ملک)14 جون 2023 میں پیش آنے والے   یونان کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ  پر  بڑا ایکشن لے لیا گیا۔ ایف آئی کے  65 افسروں و ملازمین کو بلیک لسٹ قراردیدیا گیا۔ بلیک لسٹ  ایف آئی اے افسروں و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ ہونے والوں میں 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز ،2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،4 انسپکٹرز   شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایف آئی اے کے15 سب انسپکٹرز،  13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 20 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایک کلرک بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی روشنی میں کیا گیا۔بلیک لسٹ ڈپٹی ڈائریکٹرز میں عمران رانجھا،زاہد محموداور مبشر احمد ترمذی شامل ہیں۔ بلیک لسٹ2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں ابو بکر عثمان اور عرفان بابر کا نام شامل ہے۔بلیک لسٹڈ  4 ایف آئی اے انسپکٹرز میں  دو خواتین شائستہ امداد اور نازش سحر  سمیت عرفان احمد میمن اور ابراہیم خان شامل ہیں۔بلیک لسٹڈ 15 سب انسپکٹرز میں بھی 4 خواتین نادیہ پروین،صبا جعفری،شگفتہ اکبر اور ثمینہ صدیق شامل ہیں۔ 11 سب انسپکٹرز میں ساجد اسماعیل،عمران ورک،محمود بٹ سلیمان لیاقت شامل ہیں۔