سیف سٹی کیمروں سے مختلف علاقوں میں مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن، 10 گاڑیوں کو پکڑ لیا۔ ڈولفن ٹیموں نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی پر 10 گاڑیوں کو رائونڈ اپ کر کے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔ ایس پی اختر نواز کا کہنا ہے کہ آپریشنز جاری رہیں گے۔