وارداتوں کی منصوبہ بندی ناکام، موٹر سائیکل، 6 موبائل ،اسلحہ برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر دو رکنی متحرک جھپٹا مار سنیچر گینگ کے ملزمان عدیل اور اعظم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق سب انسپکٹر نصیر احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پیدل اور موٹر سائیکل پر شہریوں سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے، جبکہ مرکزی سڑکوں پر اسلحے کے زور پر بھی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، چھ موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔