زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی میو ہسپتال میں منتقل کردیا ریسکیو حکام
لاہور(کرائم رپورٹر)سگیاں 80 فٹ روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں لفٹ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق کالر نے بتایا کہ لفٹ میں تین افراد سوار تھے کہ اچانک لفٹ نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی میو ہسپتال میں منتقل کردیا ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔