لوڈنگ کے دوران بھاری پتھر مظہر پر گر گیا ،ٹھیکیدار بلال اقبال کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن میں سلیبوں سے بھرے ٹرک میں سفر کرنے والا 20 سالہ محنت کش سلیبوں تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 24سالہ مظہر کے نام سے ہوئی، جو ضلع شیخوپورہ کے علاقے قلع ستار شاہ کا رہائشی تھا اور سلیبوں سے بھرے ٹرک میں ماڈل ٹاؤن جا رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ٹھیکیدار بلال اقبال کی جانب سے مناسب حفاظتی انتظامات نہ کیے جانے کے باعث سلیبیں مظہر پر آ گریں، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ ٹھیکیدار بلال اقبال کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔