نہر سے بوسیدہ لاش برآمد

سکائی لینڈ برج کے قریب بوسیدہ لاش ملی، شناخت اور واقعے کی تحقیقات جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر) باٹا پور کے علاقے اسکائی لینڈ برج کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شہریوں نے نہر میں لاش تیرتی دیکھ کر پولیس اور امدادی اداروں کو اطلاع دی، جس پر پولیس اور ایدھی رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو نہر سے باہر نکال لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ لاش بوسیدہ حالت میں تھی، جس کے باعث فوری طور پر متوفی کی شناخت ممکن نہ ہو سکی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا، جبکہ متوفی کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں