وزیراعلی گلگت بلتستان کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،چیئرمین نے استقبال کیا

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین نے منگل کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور ادارے کے دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعلی گلگت بلتستان کو ملک بھر بالخصوص گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے خطرات میں کمی، پیشگی تیاری، اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے جاری مختلف منصوبوں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی